ریسکیو اہلکاروں نے درخت پر پھنسی ڈور میں چیل کو آزاد کرادیا
لاہور( کورٹ رپورٹر )ریسکیو اہلکاروں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخت پر پھنسی چیل کو آزاد کرا دیا۔۔۔
ہائیکورٹ کے بڑے درخت کی شاخ پر بسنت کی ڈور لٹکی ہوئی تھی جس میں چیل پھنس کر رہ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے وکلا کی اطلاع پرموقع پر پہنچ کر انتہائی مہارت کے ساتھ پندرہ منٹ کے اندر چیل کو درخت سے آزاد کرا دیا۔