ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز میں متعدد ترامیم کی منظوری
اقدام سے تاخیر سے ادائیگی ، اقساط معاملات میں قانونی پیچیدگی کم ہونیکاامکان
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں شہری منصوبہ بندی اور زمین کے استعمال سے متعلق قواعد میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز 2020 میں متعدد ترامیم کی باضابطہ منظوری دیدی گئی جسکے بعد نئے ڈرافٹ کو گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کیلئے سیکرٹری لا اینڈ پارلیمانی افیئرز کو ارسال کر دیا گیا۔اہم ترین تبدیلی رول 14(b) میں کی گئی ہے جہاں صوبائی کابینہ کی ہدایت پر and no installment shall be allowed کی شق حذف کر دی گئی۔ اس اقدام سے تاخیر سے ادائیگی اور اقساط کے معاملات میں قانونی پیچیدگی کم ہونے کی توقع ہے ۔ حکومتی بریفنگ کے مطابق اس ترمیم سے ٹائم بار کیسز نمٹانے میں آسانی ہوگی اور ریونیو میں اضافہ بھی ممکن ہوگا۔