گورنر سے پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی ملاقات
لاہور (سپیشل رپورٹر،اپنے کامرس رپورٹر سے )گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران نے صدر ارشد انصاری کی زیر قیادت گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔
گورنر نے ارشد انصاری کو 14ویں بار صدرمنتخب ہونے ، سیکرٹری افضال طالب ،سینئر نائب صدر سلمان قریشی،نائب صدر ورمدیحہ الماس، ناصرہ عتیق، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، اقلیتی نشست پر آشر جون ودیگر کو کامیابی پرمبارکباد دی ۔گورنر نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ صحافی کالونی فیز2 سمیت صحافی برادری کی بہتری کیلئے احسن اقدامات اٹھائینگے ۔اس موقع پر سانحہ ترلائی کے شہداکیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔گورنر نے کہاشہداکے اہلخانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ دریں اثنا لیسکوچیف انجینئر رمضان بٹ نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا اور صدر ارشد انصاری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔لیسکو چیف نے پریس کلب اور صحافی کالونی کے مسائل سنے اور انہیں جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔