آٹھویں کا بورڈ امتحان مارچ کے پہلے یا دوسرے ہفتے ہوگا
پیکٹا کے تحت امتحانات کاشیڈول جاری، سپروائزری سٹاف کی تعیناتی کا حکم
لاہور(خبر نگار)آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری ، مارچ کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہونگے ۔ پیکٹا کے تحت ہونیوالے آٹھویں کے امتحانات کیلئے سپروائزری سٹاف کی تعیناتی کا حکم جاری کر دیا گیا ۔ سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن سسٹم کے ذریعے سو فیصد عملے کی تعیناتی یقینی بنائیں۔اعلامیہ کے مطابق ریزیڈنٹ انسپکٹر کیلئے ہیڈ یا ڈپٹی ہیڈ آف سکول کو مقرر کیا جائے گاجبکہ سپرنٹنڈنٹ اور ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر اپنے سکول میں ڈیوٹی نہیں دے سکیں گے ۔ 40امیدواروں پر ایک ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے گا۔امتحانی مراکز پر بارکوڈ سکیننگ کیلئے اینڈرائیڈ موبائل فون استعمال ہونگے ۔حکام کے مطابق عملے کی تعیناتی 14فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔