ڈولفن وموبائل سکواڈ کیلئے خصوصی ضابطہ اخلاق مرتب
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈولفن و موبائل سکواڈ افسروں و اہلکاروں کیلئے خصوصی ضابطہ اخلاق مرتب کر لیا گیا ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق نئے ضابطہ اخلاق کا مقصد شہریوں کیساتھ بہتر رویے کو فروغ دینا اور پولیس پر عوام کا اعتماد مزید مستحکم کرنا ہے ۔ایس پی ڈولفن اختر نواز نے ہدایت کی ہے کہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ ناکوں اور فیلڈ ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر اوراہلکار حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا استعارہ بنیں۔شہریوں کو سر، میڈ م اور جناب کہہ کر مخاطب کیا جائے ۔