پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک الیکشن،پرو کمیونٹی پینل کامیاب

پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک الیکشن،پرو کمیونٹی پینل کامیاب

اتحاد گرینڈ الائنس نے 14 میں سے 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کی

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے ہونے والے انتخابات میں پرو کمیونٹی پینل اکثریت سے کامیاب ہوگیا۔ اساتذہ کے اتحاد گرینڈ الائنس نے چودہ نشستوں میں دس نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔گرینڈ الائنس کے منتخب شدہ امیدوار نائب صدر سائنس ڈاکٹر عبد الرحمان خان نیازی ، نائب صدر آرٹس ڈاکٹر ماجد علی ، سیکرٹری ڈاکٹر کامران عابد ، ٹریژرر ڈاکٹر ابرار ظفر اور جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر آمنہ شعیب ہیں۔نیو کیمپس سے ایگزیکٹو ممبر کی نشستوں پر ڈاکٹر طارق محمود ، ڈاکٹر محمد وقار ،ڈاکٹر سائرہ رمضان اور ڈاکٹر رضوان صفدر کامیاب ہوئے ۔ اولڈ کیمپس سے ایگزیکٹو ممبر کی نشست ڈاکٹر خلیل الرحمان کے نام رہی، کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسا کے نو منتخب سیکرٹری ڈاکٹر کامران عابد نے کہاکہ اساتذہ برادری کے اعتماد، تعاون اور دعاؤں سے گرینڈ الائنس کو بھرپور اور فیصلہ کن کامیابی نصیب ہوئی،گرینڈ الائنس کے سرپرست پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور، پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر نعیم نے گرینڈ الائنس کے نو منتخب ممبران کو مبارکباد دی ، نیک خواہشات اور مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں