ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبتا جا رہا :جماعت اسلامی

ملک قرضوں کے بوجھ تلے  دبتا جا رہا :جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیوں کی ناکامی کے باعث ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبتا جا رہا ہے ۔

 مرکزی حکومت کے قرضوں میں سالانہ 11 فیصد اور ماہانہ 1.4 فیصد اضافہ انتہائی تشویشناک ہے ۔

، جس کے نتیجے میں مرکزی حکومت کا قرضہ 49.8 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 55.4 ٹریلین روپے تک جا پہنچا ہے ۔دریں امیر جماعت اسلامی لاہورضیاء الدین انصاری نے حکومت کی جانب سے سولر سسٹمز پر نیٹ میٹرنگ پالیسی کے خاتمے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا نیٹ میٹرنگ پالیسی کا خاتمہ عوام دشمن فیصلہ ، واپس لیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں