سول لائنز اور سٹی ڈویژنز پولیس کی کارکردگی جائزہ اجلاس

سول لائنز اور سٹی ڈویژنز پولیس  کی کارکردگی جائزہ اجلاس

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہورکی زیرِ صدارت سول لائنز اور سٹی ڈویژنز پولیس کی کارکردگی سے متعلق اہم اجلاس ہوا ،امن و امان ، جرائم کی روک تھام اور محکمانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

سی سی پی او نے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد، امام بارگاہوں، تجارتی مراکز اور اہم تنصیبات کی فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا کہ کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور سائلین سے بدسلوکی میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ فیلڈ دفاتر کی کارکردگی کی نگرانی کیلئے اے آئی بیسڈ سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے ۔سی سی پی او نے پتنگ بازی پر فوری کارروائی کی ہدایت کرتے کہا جرائم پیشہ عناصر اور کریمنل گینگز کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز کو جاری رکھاجائے ۔ چوری، نقب زنی اور سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنانے پر بھی زور دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں