نئے ریویو سیل میں شکایات پر فوری کارروائی جاری:ڈی آئی جی

نئے ریویو سیل میں شکایات پر فوری کارروائی جاری:ڈی آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے کہا ہے کہ نئے قائم ریویو سیل میں شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے ۔

مدعیانِ مقدمات کے مسائل کا فوری نوٹس لیکر حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ فیڈ بیک سیل اور ہیلپ لائن 1787 کے ذریعے شہریوں کی آواز براہِ راست اعلیٰ افسروں تک پہنچائی جا رہی ہے۔ جس سے شکایات ازالے میں بہتری آئی ہے ۔ شکایات ازالے کیلئے مؤثر اقدامات سمیت انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے مانیٹرنگ عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔ شکایات پر تفتیشی افسروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے ،غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں