شاہدرہ : نومولود بچے کی لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن میں نومولود بچے کی لاش برآمد، نامعلوم افراد نومولود بچے کی لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو قبضے میں لیکر قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔