بار زکو ایڈووکیٹ ویلفیئر فنڈ اکاؤنٹ کھولنے کیلئے مراسلہ جاری

بار زکو ایڈووکیٹ ویلفیئر فنڈ اکاؤنٹ کھولنے کیلئے مراسلہ جاری

لاہور(آن لائن)پنجاب بار کونسل نے صوبہ بھر کی تمام بار ایسوسی ایشنز کو ایڈووکیٹ ویلفیئر فنڈ اکاؤنٹ کھولنے اور بینک تفصیلات فراہمی کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیاہے کہ ایڈووکیٹ ویلفیئر فنڈ اکاؤنٹ کھولا جائے جسے متعلقہ بار کے صدر و جنرل سیکرٹری مشترکہ آپریٹ کرینگے۔ بار ایسوسی ایشنز اپنے موجودہ اور فعال اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں