الخدمت فاؤنڈیشن کا منصورہ میں رمضان فوڈ حب کا افتتاح
مخیر حضرات زکوٰۃ، خیرات ، عطیات سے فلاحی مشن میں شریک ہوں، اظہر بلال
لاہور(سیاسی نمائندہ)الخدمت فاؤنڈیشن لاہور نے رمضان المبارک کی آمد پرمستحق اور سفید پوش خاندانوں کی معاونت کیلئے منصورہ میں رمضان فوڈ حب قائم کر دیا جسکا افتتاح سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال نے کیا۔ تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور حماد رشید، چیف آپریٹنگ آفیسر مغیث قریشی، نائب صدر چودھری سلیم، ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام مسعود الاحد و دیگر ذمہ داران اور رضاکاروں نے شرکت کی۔ اظہر بلال نے خطاب میں کہا الخدمت فاؤنڈیشن ہر سال ملنے والے عطیات کی ایک ایک پائی شفافیت کیساتھ ہزاروں حقداروں تک پہنچاتی ہے ۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ زکوٰۃ، خیرات اور عطیات کے ذریعے اس فلاحی مشن میں شریک ہوں تاکہ کوئی بھی مستحق خاندان محروم نہ رہے ۔ حماد رشید نے بتایا رمضان فوڈ پیکیجز شہر بھر میں قائم الخدمت کمیٹیوں کے ذریعے مستحق خاندانوں کو گھروں تک باعزت منظم طریقے سے پہنچائے جائینگے تاکہ انکی عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔