سیف سٹیز بلڈ بینک سے بروقت خون کاعطیہ ، کینسر کاشکار بچی کی جان بچا لی
لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹیز اتھارٹی کے زیر انتظام قائم ورچوئل بلڈ بینک نے بروقت خون کاعطیہ دیکر کینسر میں مبتلا 16 سالہ بچی کی جان بچا لی۔۔۔۔
چلڈرن ہسپتال سے شہری نے ایمرجنسی 15 پر کال کر کے بتایااسکی آئی سی یو میں زیر علاج بیٹی کو A+خون کی اشد ضرورت ہے ۔ سیف سٹی آفیسر نے فوری ورچوئل بلڈ بینک ڈیٹا بیس سے ڈونر تلاش کیا جس نے بروقت ہسپتال پہنچ کر خون عطیہ کیا جس سے کینسر میں مبتلا فاخرہ عثمان کی جان بچا لی گئی۔بچی کے والد نے سیف سٹی ٹیم کے فوری اور مؤثر اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ ورچوئل بلڈ بینک میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد شہری، پولیس اہلکار اور افسر بطور ڈونر رجسٹر ہیں۔ شہری فوری خون فراہمی کیلئے ایمرجنسی 15 پر کال کر کے 4 دبائیں۔ سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک 24 گھنٹے شہریوں کی خدمت کیلئے سرگرم ہے ۔