مریدکے :کانوں میں ہینڈ فری لگائے نوجوان ٹرین تلے آگیا

مریدکے :کانوں میں ہینڈ فری لگائے نوجوان ٹرین تلے آگیا

17 سالہ زین موقع پر دم توڑ گیا، لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی

مریدکے،کالاشاہ کاکو (نمائندہ دنیا، نامہ نگار )مریدکے ریلوے سٹیشن کے قریب جعفر ایکسپریس کی زد میں آکر17سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔گزشتہ شام مریدکے ریلوے سٹیشن کے قریب محلہ سلطان پارک کے بالمقابل 17 سالہ نوجوان زین علی بُھلہ اس وقت اچانک ریل گاڑی کی زد میں آگیا جب وہ کانوں میں ہینڈ فری لگائے ریلوے ٹریک کے درمیان پیدل چل رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کے ڈرائیور نے ہارن بجایاتاہم لڑکے کے کانوں میں ہینڈفری استعمال ہونیکی وجہ سے گاڑی اسکے اوپر سے گزر گئی اور وہ موقع پردم توڑ گیا گیا۔ریلوے پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں