قصور،2 اہلکارنوکری سے برخاست، 23 کو دیگر سخت سزائیں

قصور،2 اہلکارنوکری سے برخاست، 23 کو دیگر سخت سزائیں

نااہل، کام چور ،بددیانت اہلکاروں کی محکمہ میں گنجائش نہیں:ڈی پی او عیسیٰ خاں

قصور(نمائندہ دنیا) ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کا سخت ایکشن، اردل روم میں 2 اہلکاروں کو نوکری سے برخاستگی جبکہ 23 پولیس اہلکاروں کو دیگر سخت سزائیں سنادیں۔ تفصیل کے مطابق اردل روم گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں منعقد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے پولیس افسروں اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈی پی او قصور نے ناقص تفتیش اور کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر ایک سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ کرپشن، فرائض میں غفلت اور لاپروائی برتنے پر ایک اے ایس آئی، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 6 کانسٹیبلز کو تنخواہ کی تنزلی کی میجر سزائیں دیں۔ ناقص تفتیش، عدالت میں غلط شہادت دینے اور فرائض میں غفلت برتنے پر 15 اہلکاروں کو سروس کی ضبطی سمیت مختلف سخت سزائیں دیں۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کاکہناہے کہ نااہل، کام چور اور بددیانت اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں