ڈپٹی کمشنر کا بابا بلھے شاہ ہسپتال کا دورہ ،طبی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا بابا بلھے شاہ ہسپتال کا دورہ ،طبی سہولیات کا جائزہ

علاج معالجے میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی:محمد آصف رضا

قصور(نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا نے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کے انتظامات، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا جائزہ لینا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی، لیبارٹری، فارمیسی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کر کے ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں