پیف پارٹرنر سکولوں میں صفائی کے ناقص انتظامات
لاہور(خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں صفائی کے ناقص معیار کی شکایات میں اضافہ سامنے آیا ہے ۔۔۔۔
حکام نے ان شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو حالیہ دنوں میں پارٹنر سکولوں میں صفائی کے ناقص انتظامات سے متعلق شکایات موصول ہوئیں۔شکایات میں بیت الخلا کی خراب صورتحال، کلاس رومز اور سکول صحن میں گندگی اور صاف پانی کی عدم دستیابی جیسے مسائل کی نشاندہی کی گئی۔حکام نے تمام پی ایس آر پی سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ طلبہ کو صاف پانی اور صحت مند ماحول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔