شگاف کوپر کرکے نہر میں دوبارہ پانی چھوڑ دیا گیا

شگاف کوپر کرکے نہر میں  دوبارہ پانی چھوڑ دیا گیا

لاہور ( اپنے کامرس رپورٹر سے )محکمہ انہار کی ٹیموں نے ضلع وہاڑی میں4آرڈسٹربیوٹری میں پڑھنے والے۔۔۔

 شگاف کوپر کرکے نہر میں دوبارہ پانی چھوڑ دیا گیا ہے ۔ مذکورہ سٹربیوٹری کے آرڈی 42اور 43میں گزشتہ روز اچانک 15فٹ چوڑا شگاف پڑھ گیا تھا جس کے اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر آب پاشی نے ایکسین اپرویسٹران بار ڈویژن وہاڑی کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ فوری طور پر نہر میں پانی بند کر دیا گیا۔ اور ایگزیکٹو انجینئر وہاڑی کی قیادت میں ٹیم نے فوری طور پر بھاری مشینری کی مدد سے شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں