نر ہرن کے حملے میں کم عمر ہرن ہلاک
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )باغ جناح میں ہرنوں میں تصادم کے نتیجے میں دوکم عمرہرن ہلاک ہو گئے ۔۔۔۔
واقعہ قائداعظم لائبریری کے قریب پیش آیا، جس کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق باغ میں مجموعی طور پر آٹھ ہرن موجود تھے ۔ ایک نر ہرن کے حملے کے نتیجے میں دو ہرن ہلاک ہوگئے جن میں ایک مادہ ہرن حاملہ بھی تھی۔دریں اثنا منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد نے باغ جناح میں افسوسناک واقعہ میں ہرنوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔