رمضان المبارک میں مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی:ضیا الدین انصاری
لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ریکارڈ قرضوں کے۔۔۔
باوجود حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور رمضان المبارک میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے ، چکن، سبزیوں، دالوں، آلو اور پھلوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں جبکہ سرکاری دعوے زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔،اربوں ڈالر کے قرضے امریکی اور عالمی مالیاتی اداروں سے حاصل کرنے کے باوجود ملک میں معاشی حالات بہتر نہ ہو سکے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سید مودودی اسلامک سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔