سلاٹر ہاؤسز کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ
جانور کی تمام تر تفصیلات، عمر ویڈیو پورٹل پر اپ لوڈ کی جائے گی
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )سلاٹر ہاؤسز میں عالمی فوڈ سیفٹی فریم ورک نافذ،وزیر اعلٰی پنجاب کے حکم پر سلاٹر ہاؤسز کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدایت پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی محکمہ لائیو سٹاک اور پاکستان حلال اتھارٹی ممبران سے اہم میٹنگ ہوئی جس میں سلاٹر ہاؤسز کے لیے آن لائن پورٹل متعارف کروا کے مکمل روڈ میپ تیار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور لائیوسٹاک ملکر پنجاب بھر کے سرکاری و نجی مذبح خانوں کو چیک کریں گی، جانور کی تمام تر تفصیل، عمر اور دیگر ضروری ریکارڈ اور ویڈیو پورٹل پر اپلوڈ کی جائے گی، صفائی، ہائجین پر کوئی کمپرومائز نہیں کیڑے مکوڑوں کے خاتمے ، ورکز کے میڈیکل بھی لازمی کیے جائیں گے ۔