گرانفروشی :مختلف کارروائیوں کے دوران87دکانیں اور گودام سیل
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )مختلف اضلاع میں ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر 1965دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی،اسی طرح اوور چارجنگ کرنے پر 24 ہزار 600 سے زائد دکانداروں کے خلاف ایکشن لیا گیا ۔۔۔
اور مختلف کارروائیوں کے دوران87 دکانیں اور گودام سیل کر دیے گئے ،سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف 313 مقدمات درج کر کے 2870 کو قانونی شکنجے میں لے لیا گیا اور انہیں 3کروڈ 74لاکھ 72 سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا-انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کل 1869 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض تندہی کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں ۔