ہائیکورٹ:تمام ڈویژن کے تھانوں میں نصب کیمروں کی رپورٹ جمع
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں آر پی او نے گوجرانوالہ ڈویژن کے تھانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے ۔ ۔
متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ۔دوران سماعت آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فلک شیر گل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں118 تھانے ہیں ، تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب اور فعال ہیں۔