پاکپتن سے قصور بلھے شاہ پسنجر ٹرین بحال

 پاکپتن سے قصور بلھے شاہ پسنجر ٹرین بحال

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)بلھے شاہ پسنجر ٹرین بحال، نومبر 2011 میں بند کی جانے والی بلھے شاہ پسنجر کو 28 مئی 2026 سے دوبارہ بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

بحالی وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمدکی کاوشوں سے وزیر ریلوے حنیف عباسی کی منظوری کے بعد عمل میں آئی۔ٹرین پاکپتن سے قصور اور واپس پاکپتن تک چلے گی تاہم لاہور تک جانے والا سابقہ روٹ بحال نہیں کیا گیا۔ ٹرین روانگی کا وقت 12 بجے رات پاکپتن سے اور واپسی 4 بجکر 15 منٹ قصور سے مقرر کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں