شیخوپورہ،قصور :ٹریفک حادثات بچے سمیت 2افراد جاں بحق

شیخوپورہ،قصور :ٹریفک حادثات  بچے سمیت 2افراد جاں بحق

شیخوپورہ،قصور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) شیخوپورہ کی نواحی آبادی مراد ے خورد میں ڈیڑھ سالہ بچہ علی حسن باپ ندیم حسن کے ہمراہ جارہا تھاکہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زدمیں آکر موقع پر ہی دم توڑگیا۔

دوسرا حادثہ وڈانہ سٹاپ فیروز پور روڈ پر ہوا جہاں موٹر سائیکل سوار 3افراد قصور سے لاہور جا رہے تھے کہ ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ گئے ، افضل ولد جان محمد موقع پرہی دم توڑ گیا جبکہ دو زخمی ہوگئے جن میں 12سالہ احسن الہٰی ولد افضل اور 40سالہ شکیلہ بی بی زوجہ افضل شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں