لفٹ دیکرکار سوار نے نشہ آور چیز کھلا کرشہری کو لوٹ لیا
پتوکی، قصور(تحصیل رپورٹر، نمائندہ دنیا) پھولنگر کے نواح میں کار پر لفٹ دینے والا ملزم شہری کو نشہ آور چیز کھلا کر لوٹ کر فرارہوگیا۔
ریسکیو ٹیم نے اطلاع پر خانکے موڑپربے ہوش پڑے 30سالہ عبدالفاروق کو طبی امداد کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیا۔