ضلعی ایجنسیوں کے ایم ڈی کی اے سی آر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز لکھیں گے

ضلعی ایجنسیوں کے ایم ڈی کی  اے سی آر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز لکھیں گے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ضلعی ایجنسیوں کے ایم ڈی کی اے سی آر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز لکھیں گے۔

واسا اور ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز کی کارکردگی کی کڑی جانچ کا فیصلہ، سالانہ اے سی آر اور پرفارمنس رپورٹس کے لیے طریقہ کار وضع کر دیا گیا،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے اہم احکامات جاری کیے ، ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے ایم ڈی واسا اور ہارٹیکلچر ایجنسی کی اے سی آر متعلقہ کمشنر لکھیں گے ،ایم ڈی کی چھٹی کااختیار بھی کشمنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے پاس ہو گا، سیکرٹری ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ تمام افسران متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے ماتحت کام کرنے کے پابند ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں