ہارس اینڈ کیٹل شو کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ثقافتی رنگوں، روایتی کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں سے بھرپور ہارس اینڈ کیٹل شو کا آغاز 28 مارچ سے لاہور میں ہوگا۔
افتتاحی تقریب فورٹریس سٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی جہاں روایتی گھڑ سواری، ثقافتی مظاہرے اور رنگا رنگ پروگرام اس میلے کا آغاز کریں گے ۔ منتظمین کے مطابق شہر کی بڑی شاہراہوں پر 28 مارچ سے 11 اپریل تک گرینڈ فلوٹ پریڈ نکالی جائے گی جس میں پنجاب کی ثقافت، روایات اور مختلف اضلاع کی نمائندگی کرنے والی جھلکیاں پیش کی جائیں گی۔تقریبات کے سلسلے میں 29 مارچ کو لاہور پولو کلب میں ونٹیج کار اور موٹر بائیک شو منعقد ہوگا ۔