شہر کا نیاماسٹر پلان نہ ہونے سے مسائل مزید بڑھنے کا خدشہ

شہر کا نیاماسٹر پلان نہ ہونے سے مسائل مزید بڑھنے کا خدشہ

منصوبے میں جدید شہری منصوبہ بندی کے متعدد ماڈلز بھی تجویز کیے گئے

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور ڈویژن ماسٹر پلان 2050، ایک بار پھر ادارہ جاتی اور قانونی مراحل سے گزر رہا ہے ۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ماسٹر پلان کی تکمیل کے عمل کو آگے بڑھانے کی اجازت دے دی ہے ۔ اتھارٹی نے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی جانب سے پیش کیے گئے طریقہ کار سے اصولی اتفاق کیا تاہم مجوزہ مالیاتی تخمینہ ابتدائی لاگت سے زیادہ ہونے پر اس پر نظرثانی کی ہدایت جاری کر دی گئی۔لاہور ڈویژن ماسٹر پلان 2050 دراصل ایک جامع شہری منصوبہ ہے جس میں لاہور ڈویژن کا ریجنل پلان اور ضلع لاہور سمیت 49 شہری بستیوں کے ماسٹر پلان شامل ہیں۔ تاہم اس منصوبے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیا جا چکا ہے جس کے بعد ایل ڈی اے فی الحال 2016 کے ماسٹر پلان کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ماہرین کے مطابق نیا ماسٹر پلان نہ ہونے کی صورت میں شہری پھیلاؤ بے ترتیب ہونے ، کچی آبادیوں میں اضافے ، ٹریفک دباؤ، ماحولیاتی آلودگی اور زرعی اراضی کے تیزی سے خاتمے جیسے مسائل مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں