گوشت سپلائی کیلئے مردہ بھینس لیجانے والے 3ملزم گرفتار

گوشت سپلائی کیلئے مردہ بھینس  لیجانے والے 3ملزم گرفتار

تلونڈی، چھانگا مانگا(نامہ نگاران)محکمہ لائیو سٹاک اور پٹرولنگ پولیس کی مشترکہ کارروائی ،مردہ بھینس لوڈر رکشہ پر لے جانے والے 3 ملزم گرفتار کر لئے گئے ۔

ملزموں میں ایوب مسیح، یوسف مسیح اور اصغر شامل ہیں، جو گجن سنگھ سے مردہ بھینس کو ہلدی کے پتوں سے ڈھانپ کر کھڈیاں کی جانب لے جا رہے تھے ۔ بدوجیونا کے قریب مردہ بھینس برآمد کر لی گئی ۔ذرائع کے مطابق مردہ بھینس سے تقریباً 5 من گوشت نکال کر لاہور کے ہوٹلوں کو سپلائی کرنے کا منصوبہ تھا۔ تھانہ سٹی چونیاں میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد آصف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں