کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبہ پرعملدرآمدنہ ہوسکا

کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبہ پرعملدرآمدنہ ہوسکا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں گندے پانی کو صاف کر کے دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لیے کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔

 تاہم یہ اہم منصوبہ تاحال عملی مرحلے میں داخل نہیں ہو سکا۔ منصوبے کے لیے غیر ملکی مالی معاونت دستیاب ہونے کے باوجود زمین کی خریداری کے لیے درکار فنڈز فراہم نہ ہونے کے باعث پیش رفت رک گئی ہے ۔اس منصوبے کے لیے ڈینیڈا سسٹین ایبل انفراسٹرکچر فنانس نے آسان شرائط پر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور مجموعی لاگت انہتر ملین یورو سے زائد لگنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ منصوبے کے تحت ڈینیڈا مالی معاونت فراہم کرے گا جبکہ واسا لاہور نے پلانٹ کے قیام کے لیے زمین فراہم کرنا تھی۔ذرائع کے مطابق ڈینیڈا کی جانب سے فنڈنگ کے لیے گرین سگنل ملنے کے باوجود اراضی کی خریداری کے لیے سرکاری فنڈز جاری نہ ہو سکے ۔ واسا لاہور نے زمین خریدنے کے لیے ایک ارب ستائیس کروڑ چار لاکھ ستاون ہزار روپے درکار ہونے کی نشاندہی کی تھی، تاہم ابتدائی طور پر حکومت کی جانب سے صرف دس لاکھ روپے مختص کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں