سبزیاں مقررہ نرخوں سے مہنگی فروخت ،خریدار پریشان

سبزیاں مقررہ نرخوں سے مہنگی فروخت ،خریدار پریشان

ادرک 420، لہسن 640، ٹماٹر 90، لیموں 140، سبزمرچ 180روپے کلو

لاہور( کامرس رپورٹر)پیاز سرکاری ریٹ لسٹ میں 60روپے کلومقرر ، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت پرچون بازاروں میں 90 روپے تک، ٹماٹر سرکاری قیمت 60 روپے کلو مقرر ،تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت پرچون بازاروں میں 90 روپے فی کلو تک ،لہسن سرکاری قیمت 530 روپے کلو مقرر ، درجہ اول لہسن پرچون مارکیٹ میں فروخت 640 روپے فی کلو تک ،ادرک سرکاری قیمت 290 روپے مقرر کردی گئی، ـ مارکیٹ میں ادرک 420 روپے کلو تک، لیمو ں چائنہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 65 روپے کلو کردی گئی ، ریٹیل مارکیت میں 140 روپے فی کلو تک سبزمرچ سرکاری ریٹ لسٹ میں 120 روپے کلو مقرر، لیکن مارکیٹ میں 180 روپے کلو تک، موسمی سبزیوں میں ٹینڈیاں فارمی سرکاری ریٹ لسٹ میں 45 روپے مقرر، تاہم مارکیٹ میں معیاری ٹینڈیاں فروخت 80 روپے کلو تک کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں