صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

 صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

ننکانہ صاحب(خبر نگار)صدر پریس کلب ننکانہ صاحب چودھری افضل حق خاں اور جنرل سیکرٹری آصف بھٹی کی طرف سے پریس کلب میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام صحافتی گروپس، عہدیدران اور ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تصور چودھری، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن علی ناصر قادری ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری بار کامران چھینہ، سابق سیکرٹری رائے شجر عباس، حافظ غلام شبیر ودیگرمعززین اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافیوں اور مختلف گروپس کے سربراہان نے کہا  افضل حق  اور آصف بھٹی کی کاوشو ں سے صحافتی برادری کا اتحاد و اتفاق مزید مستحکم ہوگا۔ اور صحافی ملکر معاشرے کیلئے تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں