مانگٹانوالہ:آوارہ کتے کے کاٹنے سے خاتون زخمی ہو گئی
ننکانہ صاحب (خبر نگار) تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقے میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے خاتون زخمی ہو گئی۔
دھڈیان کے رہائشی یونس کی 60 سالہ اہلیہ سیما بی بی کو گزشتہ شب آوارہ کتے نے ٹانگ پر کاٹ لیا جس سے وہ زخمی ہو گئی۔خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے آر ایچ سی مورکھنڈا منتقل کیا گیا جہاں کتے کے کاٹنے کی حفاظتی ویکسین لگادی گئی۔