شہری نقدی، قیمتی اشیا سے محروم
قصور(خبرنگار،نمائندہ دنیا)متعددشہری نقدی، قیمتی سامان سے محروم۔ حذیفہ الیاس کی موٹر سائیکل منڈی موڑ ، زاہد کی موٹر سائیکل قصور گردان کے قریب جبکہ مشتاق کی موٹر سائیکل ماڈل بازار سے چوری ہوگئی۔
چونیاں کے علاقہ دھاکو میں عباس کے باڑے سے بکرا، بکری ،دھوس میں ٹرانسفارمر و دیگر سامان چوری ہوگیا۔ تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقہ میں اعظم سے موٹر سائیکل سوارڈاکوئوں نے 5600 اور موٹر سائیکل چھین لی تاہم پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم بلال سکنہ فاروق آباد کو چھینی گئی موٹرسائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔