فیکٹری ورکر کو ڈنڈوں، خنجر کے وار سے زخمی کرنے پر مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا)فیکٹری ورکر کو ڈنڈوں سوٹوں اور خنجر کے وار سے زخمی کرنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
چک نمبر 33 چھانگامانگاکے رہائشی فرمان مسیح نے پولیس تھانہ چھانگامانگا میں مقدمہ درج کروایا کہ میرا بیٹا فیکٹر ی جارہا تھا تو ملزم حمزہ وغیرہ نے بیٹے کو ڈنڈو سوٹوں اور خنجر کے وار سے مار پیٹ کر زخمی کردیا جس پر پولیس مصروف کارروائی ہے۔