امدادی رقم سے کٹوتی کرنے پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
قصور (نمائندہ دنیا) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم میں سے کٹوتی کرنے والے ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی شروع۔۔۔
پولیس تھانہ الہ آباد میں تعینات اے ایس آئی عباس نے مقدمہ درج کروایاکہ الہ آباد میں ملزم عامر، شان بذریعہ ڈیوائس بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم میں سے 1500/1500روپے کاٹ کر خواتین کو دے رہے تھے جس پرپولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔