بغیر ہیلمٹ چالان کرنے پر وارڈن سے گالم گلوچ ،مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا)بغیر ہیلمٹ چالان کرنے پر ساتھیوں کو بلاکر پر وارڈن سے گالم گلوچ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
ٹریفک وارڈن افتخار نے پولیس تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ الہ آباد میں دوران ڈیوٹی ایک شخص کا بغیر ہیلمٹ چالان کیا تو اس نے اپنے ساتھیوں کو بلا لیا جنہوں نے آتے ہی گالم گلوچ کرنا شروع کر دی ۔ پولیس نے قانونی کارروائی کاآغاز کردیا۔