پراناشیخوپورہ میں سیوریج سسٹم تباہ
شیخو پورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پرانا شہر شیخوپورہ میں سیوریج سسٹم تباہ ، گٹروں کا گندہ پانی انتظامیہ ڈی سی شیخوپورہ اور ایم ڈی واسا شیخوپورہ کی کارکردگی کا منہ چڑا رہا ہے۔۔۔
ٹی ایم اے کی جگہ وزیراعلیٰ نے واسا کو شہر کے سیوریج سسٹم کی ذمے داری سونپی اورکروڑوں کے فنڈز بھی شیخوپورہ کے ترقیاتی کاموں کیلئے مہیا کیے گئے لیکن سیوریج سسٹم کی بحالی ممکن نہ ہوسکی ۔شیخوپورہ کے عوام نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ شیخوپورہ کے حال پر رحم کیا جائے، سیوریج سسٹم کی بحالی سمیت دیگر مسائل حل کیلئے ایماندار افسروں کو فرائض سونپے جائیں۔