تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹوں کو کچل دیا

تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹوں کو کچل دیا

نارووال روڈ پر حادثہ،باپ عابد جاں بحق ،دوبیٹے حسنین اور منیب شدیدزخمی

شیخو پورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)دن کے وقت پابندی کے باوجود نارووال روڈ پر جانے والا تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر آگے جانے والی موٹرسائیکل پر چڑھ گیا جس سے موٹر سائیکل پر سوار محنت کش عابد جاں بحق اور اسکے دو بیٹے 13 سالہ حسنین عابد اور 15 سالہ منیب عابد شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مرنے والے کی لاش اسکے ورثاکے حوالے کر دی گئی۔ باپ،بیٹے موٹر سائیکل پر عید کی خریداری کرنے بازار جا رہے تھے ۔حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں