قصور:ستھرا پنجاب مہم ،لاکھوں کا ڈیزل چوری ،عملے پر مقدمہ

قصور:ستھرا پنجاب مہم ،لاکھوں کا  ڈیزل چوری ،عملے پر مقدمہ

قصور(خبرنگار)قصور میں ستھرا پنجاب مہم کے دوران لاکھوں کا سرکاری ڈیزل چوری کرنے پر عملے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لیول انچارج فلک شیر کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں یاسر، طارق اور راشد سمیت 8 نامزد اور 15 نامعلوم افراد کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے جو ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ہیں ،رات کو سرکاری کام کے بہانے پٹرول پمپس سے تیل ڈلواتے اور بعد ازاں پائپوں کے ذریعے گیلن میں نکال کر فروخت کر دیتے۔ ملزموں نے تقریباً 30 ہزار لٹر تیل چوری کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں