ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی صارفین کے حقوق پر ریلی

 ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی صارفین کے حقوق پر ریلی

قصور(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر قصور آصف رضا کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل قصور کے زیر اہتمام صارفین کے حقوق کے عالمی دن پر آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کی قیادت سیکرٹری ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل قصور چودھری اویس نے کی۔اس موقع پر چودھری اویس نے خطا ب میں کہا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ معیاری اشیاکی فراہمی، درست قیمتوں کا تعین اور صارفین کو دھوکہ دہی سے بچانا کنزیومر پروٹیکشن قوانین کا بنیادی مقصد ہے ۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ خریداری کے وقت رسید ضرور حاصل کریں اور کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں