چوہنگ :اندھے قتل کے ملزمان میاں بیوی گرفتار

چوہنگ :اندھے قتل کے  ملزمان میاں بیوی گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) چوہنگ انویسٹی گیشن پولیس نے 5ماہ قبل 28سالہ نوجوان مدثر حسین کے اندھے قتل کے ملزمان مقتول کی محبوبہ اور اس کا شوہر گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں 5ماہ قبل 28 سالہ مدثر حسین کو نامعلوم افراد نے زہر کھا کر قتل کر دیا تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ چوہنگ میں درج کی گئی تھی گزشتہ روز انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران اندھے قتل کی واردات میں ملوث محبوبہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور مرکزی ملزم کی بیوی کے آپس میں گہرے تعلقات تھے جس کاملزم کو رنج تھا،مرکزی ملزم اور اسکی بیوی نے مقتول مدثر حسین کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں