ٹیکس ادا کئے بغیر فلنگ سٹیشن ڈی سیل کرنے پر مالک کیخلاف مقدمہ
کامونکے (نامہ نگار) ٹیکس ادا کئے بغیر فلنگ سٹیشن ڈی سیل کرنے پر مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سہیل احمد انسپکٹر لینڈ ریونیو ریجنل نے عرصہ دراز سے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر موڑ ایمن آباد میں فلنگ اسٹیشن کو سیل کردیا تھا۔ گزشتہ روز فلنگ سٹیشن کے مالک نور محمد نے بغیر کسی اجازت نامہ کے ڈی سیل کرلیا۔