کسٹوڈیل ٹارچر اور ہلاکتوں کیخلاف درخواست پر کل سماعت

کسٹوڈیل ٹارچر اور ہلاکتوں  کیخلاف درخواست پر کل سماعت

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں کسٹوڈیل ٹارچر اور ہلاکتوں کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کل منگل کو ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ سماعت کریگا۔

فاضل عدالت نے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت سمیت فریقین سے مشترکہ لائحہ عمل طلب کر رکھا ہے ۔ عدالت نے سرکاری لا ء افسران کو کسٹودیل ٹارچر قانون کے رولز کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کر رکھی ہے۔درخواست میں پولیس حراست میں شہریوں کی ہلاکتوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں