جمعیت اہلحدیث کی تربیتی نشست

جمعیت اہلحدیث کی تربیتی نشست

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی سیکریٹریٹ لاہور میں اہم تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں شریف فیصل آبادی نے کہا کہ عالمِ اسلام مختلف خطوں میں انتشار، باہمی اختلافات، بیرونی دباؤ اور فکری یلغار کی زد میں ہے ۔جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ہشام الٰہی ظہیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات باہمی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ تاکہ ایک پرامن اور مستحکم معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں