نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام وحدتِ ملت افطار ڈنر
لاہور(سیاسی نمائندہ)نظام المدارس پاکستان کے زیرِ اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن میں وحدتِ ملت افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں متحدہ مدارس کونسل پاکستان اور قومی پیغامِ امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
اس موقع پر علما کرام نے ملی وحدت، دینی تعلیم کے فروغ، مدارس کے درمیان تعاون اور معاشرے میں امن و اعتدال کے فروغ پر زور دیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو یونیسکو چیئر برائے تعلیم، امن اور بین الثقافتی مکالمہ کا بین الاقوامی اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ اور کہا کہ یہ ناصرف منہاج القرآن کی بین الاقوامی امن کوششوں کا اعتراف ہے بلکہ یہ پاکستان کا اعزاز ہے ۔