پیپلز پارٹی کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

پیپلز پارٹی کا پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لٹر 55 روپے اضافہ عوام پر بڑا معاشی بوجھ ہے، رمضان المبارک میں دوسری بار قیمتوں میں اضافہ انتہائی افسوسناک ہے، اس اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی اور عوام کی مشکلات بڑھیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں