موٹروے : 5نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد، ملزمان گرفتار

موٹروے : 5نان کسٹم پیڈ  گاڑیاں برآمد، ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس نے موٹروے ایم-5 پر دو کارروائیوں کے دوران 5 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کر لیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً ایک کروڑ پچانوے لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے 3 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کر کے تین ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی پٹرولنگ افسران ایس آئی طیب شاہ اور ایس آئی محمد اشرف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کی۔ ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی گاڑیوں میں دو ٹویوٹا وِٹز اور ایک ٹویوٹا پاسو شامل ہے جن کے کاغذات ملزمان پیش نہ کر سکے ۔اسی طرح موٹروے ایم-5 پر ایک اور کارروائی کے دوران پریئس اور ایکوا کار کو روک کر چیکنگ کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں گاڑیاں نان کسٹم پیڈ ہونے کے ساتھ ساتھ ان پر جعلی نمبر پلیٹس بھی لگی ہوئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں