ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن کاقیمتوں پر تحفظات کااظہار
لاہور(آئی این پی)ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن نے وزیرِ پیٹرولیم کو خط لکھ کر اوگرا کی حالیہ کارروائیوں پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں پر فوری نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
کہا گیا ہے کہ موجودہ سرکاری قیمتیں درآمدی لاگت سے کم ہیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو ملک میں ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ایل پی جی کی مقامی پیداوار صرف 30 فیصد ہے۔